مظفرآباد؛ بین الاقوامی کامن ویلتھ مضمون نویسی مقابلہ 2025آزاد کشمیر کے لیے اعزاز،ہونہار طالبہ عشال نووین نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
بین الاقوامی سطح کے مقابلہ میں دنیا بھر سے تقریباً51000اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے صرف تین اُمیدواران نے گولڈ میڈل حاصل کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: میرپوربورڈ کانیا کارنامہ!انگلینڈ میں مقیم طالبہ بغیر پیپر دیئے پاس قرار
عشال نوووین واحد طالبہ ہیں جس نے اپنی بھرپور تخلیقی صلاحیت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر کے آزاد کشمیر کانام روشن کیا۔
عشال نووین چوہدری سیکرٹری قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق محمد سجاد کی صاحبزادی ہیں اور بیکن ہاؤس سکول میرپور میں زیر تعلیم ہیں۔
بیکن ہاؤس سکول میرپور نے عشال نووین کو کامن ویلتھ مضمون نویسی کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بہت مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ نے دنیا بھر کے امیدواروں کی ٹاپ کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھادیا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا
عالمی سطح کے مقابلہ میں اعزازحاصل کرنے پر اساتذہ، والدین،تعلیمی ادارے اور عوامی حلقوں نے بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف انفرادی اعزاز ہے بلکہ پاکستان و آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کی علمی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے۔
یا د رہے کہ دولت مشترکہ 53 ممالک پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ اس میں زیادہ تر وہی ممالک شامل ہیں جو ماضی میں سلطنت برطانیہ کی نوآبادی رہے۔ دولت مشترکہ کے معاملات کو ممبر ممالک کی مشاورت سے چلایا جاتا ہے۔
دولت مشترکہ کی بنیادیں اس وقت پڑیں جب بیسیوں صدی کے آغاز کے بعد برطانوی سامراج کا سورج غروب ہونے لگا اور نوآبادیاں آزاد ہونے لگیں۔
موجودہ دولت مشترکہ کی بنیاد 1949ء کی لندن ڈیکلئریشن ہے جس میں تمام ممبر ممالک کو مساوی اور آزاد تصور کیا گیا ہے




