1500 روپے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری!تفصیلات جانیے

راولپنڈی میں قائم نیشنل سیونگز ڈائریکٹوریٹ نے پیر 17 نومبر 2025 کو 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کا 104واں سہ ماہی قرعہ نکالا۔ اس قرعہ اندازی کا انعقاد آج راولپنڈی آفس میں کیا گیا، جہاں ہزاروں بانڈ ہولڈرز نتائج کے اعلان کے منتظر رہے۔ قرعہ اندازی کا عمل ہمیشہ کی طرح شفاف بیلٹنگ سسٹم کے تحت مکمل ہوا، جس میں سرکاری حکام اور عوامی مبصرین نے شرکت کی۔

یہ سیونگز اسکیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ انتظام چلتی ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو مقررہ منافع کے بجائے انعامی رقم کے ذریعے ریٹرن فراہم کرنا ہے۔ آج ہونے والی قرعہ اندازی کے بعد 1500 روپے والے بانڈ کے تھرڈ پرائز کے کامیاب امیدواروں کی فہرست بھی جلد جاری کی جائے گی جبکہ نیشنل سیونگز سینٹر مکمل فہرست شائع کرے گا۔ یہ فہرست کشمیر ڈیجیٹل پر بھی دستیاب ہوگی۔

قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد جیتنے والوں کی مکمل لسٹ فوری طور پر جاری کی جاتی ہے۔ بانڈ ہولڈرز اپنے نتائج نامزد بینک برانچوں، نیشنل سیونگز سینٹرز یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔ نیشنل سیونگز کے قواعد کے مطابق کامیاب امیدواروں کو چھ ماہ کے اندر اندر اپنا اصل پرائز بانڈ اور CNIC پیش کرنا لازمی ہے تاکہ انعامی رقم حاصل کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا

اسی سلسلے میں 15 اگست 2025 کو ہونے والی 1500 روپے مالیت کے بانڈ کی #103 قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔ نیشنل سیونگز سینٹر نے بتایا کہ 15 اگست کو فیصل آباد میں ہونے والے ڈرا میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا تھا، جو بانڈ نمبر 790468 نے جیتا۔ جبکہ 10 لاکھ روپے مالیت کے دوسرے انعام کے تین کامیاب بانڈ نمبرز 607650، 193673، اور 031085 قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کا مصنوعی بحران، 90 فیصد شوگر ملز غیر فعال ہونے کا انکشاف
Scroll to Top