وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج،ایجنڈا جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آج پیر کو سہہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اس اہم اجلاس میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

ایوان میں اس قرارداد پر بحث کے ساتھ ساتھ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کا عمل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق ارکان آج کے اجلاس میں آئینی و پارلیمانی تقاضوں کے تحت نئے سیاسی نقشے کا فیصلہ کریں گے ۔

ایجنڈا کے مطابق ایم ایل اے سردار محمد جاوید، چوہدری قاسم مجید، چوہدری رفیق نیئر،چوہدری علی شان سونی اور ظفر ملک وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات

ایجنڈا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث اور نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی شامل ہے ، ان ہائوس تبدیلی پر سیاسی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یاد ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کیساتھ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہےجبکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیاسی مبصرین کا خیال تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق مستعفی ہو جائیں گے لیکن چوہدری انوارالحق نے سیاسی سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تتاپانی واقعہ : وزیراعظم انوارالحق کا نوٹس، فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم

یہ بھی یاد رہے کہ پیپلزپارٹی میں الیکٹیبلز کی شمولیت کے بعد ممبران کی تعداد29 ہو چکی ہے جبکہ ن لیگ کی حمایت بھی پیپلزپارٹی کو حاصل ہے۔

آزادکشمیر اسمبلی کے 53 کے ایوان میں دوتہائی اکثریت کیلئے 27 ممبران کی حمایت سے حکومت بنائی جا سکتی ہے۔چوہدری  انوارالحق ریکارڈ48 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

Scroll to Top