مظفرآباد ، اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) آزاد کشمیر میں میں شامل ہو گئے ہیں ۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما محترمہ فریال تالپور، سردارضیاء القمر و دیگر بھی موجود تھے ۔
اس سے قبل دیوان علی خان چغتائی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں ، تاہم آج کی تقریب کے ذریعے ان کی پی پی پی میں شمولیت کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دیوان علی خان چغتائی کا پارٹی میں شمولیت پر بھر پور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور عوامی خدمات پارٹی کے مشن کو مزید مضبوط کریں گی ۔
دیوان علی خان چغتائی نے بھی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوششیں کریں گے اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی پر اصل اثر و رسوخ رکھتی تھیں : خواجہ آصف
اس شمولیت کے بعد اُمید کی جا رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں مزید فعال ہوں گی اور مقامی سطح پر پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکن بیٹر سدھیرا سمارا وکرما بھی بابراعظم کے مداح نکلے




