غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ۔

حکومت پاکستان نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو فوی طور پر نکلنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ دوسری جانب جو لوگ رضامندی کیساتھ واپس نہیں جاتے تو فوری گرفتارکرنے کا حکم دیدیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کو کلین چٹ، انصاف کی فتح قرار

ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے،

ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد میں قائم کی گئی ہے۔

تھانوں کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی گئی ہے، ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں 4 ممبران ہوں گے۔

ٹاسک فورس کو تھانہ کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔مذکورہ ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

Scroll to Top