وادی لیپہ: خزاں موسم جو نظروں کو نہیں دل کو بدل دیتا ہے

وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل ، جی ایم بخاری سے)صحت افزاء مقام وادی لیپہ کی خزاں ایک ایسا موسم ہے جو نظروں کو نہیں… دل کو بدل دیتا ہے۔

گرمیوں کی ہریالی اور سردیوں کی سفیدی کے بعد جب سنہری خزاں اترتی ہے،

تو وادی کے ہر درخت، ہر پتے اور ہر پہاڑی پر رنگوں کی خاموش شاعری بکھر جاتی ہے۔

چنار، اخروٹ، ناشپاتی اور سیب کے درخت سنہری، سرخ اور پیلے رنگوں میں ڈھل کریوں لگتے ہیں جیسے قدرت نے وادی کے لیے کوئی خاص پینٹنگ بنا دی ہو۔

پگڈنڈیاں پتوں کے نرم قالینوں سے بھر جاتی ہیں اور ہر قدم کے ساتھ چرچراہٹ ایسی لگتی ہےجیسے پرانی یادیں وقت کی گود میں رخصت ہو رہی ہوں۔

لوگ بھی سردیوں کی تیاری میں مصروف ہوتے ہیں،مگر جب کوئی لمحہ رک کر پہاڑوں کی شان دیکھتا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

تو دل گواہی دیتا ہے کہقدرت کبھی رنگوں سے خالی نہیں رہتی۔

خزاں چند دنوں کی مہمان ہوتی ہے،لیکن اس کے رنگ، اس کی خاموشی،اور اس کے جذبے—ہمیشہ دلوں میں نقش رہ جاتے ہیں۔

وادی لیپہ کی خزاں…صرف ایک موسم نہیں،ایک احساس ہے—ایک نظم، جو صرف دل سے سنی جاتی ہے۔

Scroll to Top