مسقط :عمان نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ثقافتی ویزا متعارف کروا دیا ہے ۔
عمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ ویزا غیر ملکی شہریوں کو فنون اور ثقافت کے شعبوں میں عارضی قیام اور کام کے لیے قانونی راستہ فراہم کرتا ہے ۔
ثقافتی ویزا کیا ہے؟
ثقافتی ویزا ایک خاص انٹری پرمٹ ہے جو ثقافتی مقاصد کے لیے عمان آنے والے غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے۔
یہ ویزا متعلقہ میزبان ادارے، جیسے وزارت ثقافت، کھیل و نوجوانان، تعلیمی ادارے یا ثقافتی مراکز، کی درخواست اور ذمہ داری پر جاری کیا جاتا ہے۔
کن افراد کے لیے ہے؟
یہ ویزا اُن غیر ملکیوں کے لیے ہے جو عمان میں درج ذیل سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں:
ثقافتی تبادلے یا فنی تربیت کے لیے عارضی قیام
ثقافت، فنون، اور ورثے کے شعبوں میں علمی یا تحقیقی تعاون
ادبی، فکری یا ثقافتی کانفرنسوں اور فیسٹیولز میں شرکت
ثقافتی ایونٹس اور نمائشوں کا انعقاد یا شرکت
واضح رہے کہ ویزا درخواست دہندہ کے شریک حیات، والدین اور بچوں کے لیے بھی ثقافتی جوائننگ ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔
دورانیہ اور فیس
ثقافتی ویزا مختلف مدت کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے:
1 سال: 50 عمانی ریال
5 سال: 50 عمانی ریال فی سال
10 سال: 50 عمانی ریال فی سال
مقصد اور اہمیت
ثقافتی ویزا کے ذریعے عمان حکومت:
ماہرین، محققین اور تخلیقی پیشہ ور افراد کی آمد کو آسان بنانا چاہتی ہے۔
ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف غیر ملکیوں کی قانونی موجودگی کو منظم کرنا چاہتی ہے۔
ثقافتی سیاحت کو قومی معیشت کا اہم ستون بنانا چاہتی ہے۔
عمان کی ثقافتی کشادگی اور دنیا کے ساتھ فکری رابطے کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
عمان کے ثقافتی و فنکارانہ ایونٹس میں غیر ملکی شرکت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمان میں نیا قانون ، درجنوں افراد کو شہریت کا پروانہ مل گیا




