کوٹلی /تتہ پانی(سخاوت سدوزئی)آزاد جموں کشمیر کےضلع کوٹلی کے نواحی علاقے تتہ پانی سے تعلق رکھنے والی حوریہ امتیاز ملک پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کےضلع کوٹلی کے نواحی علاقے تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی سے تعلق رکھنے والی حوریہ امتیازملک پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ہیں۔
حوریہ امتیاز ملک ٹیم کی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اور عقاب سکول میرپور کی طالبہ ہیں،ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 15 سے 23 نومبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کا پہلا میچ 15 نومبر کو سری لنکا سے جبکہ پاک بھارت مقابلہ 16 نومبر کو کولمبو میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا منفی پروپیگنڈا،کمنٹیٹر ثنا میر کو وضاحت دینا پڑ گئی
حوریہ امتیاز ملک کا تعلق کوٹلی تتا پانی کے نواحی علاقے لہڑی سے ہے۔ حوریہ ملک کے والد امتیاز ملک شعبہ تعلیم آزاد جموں کشمیر سے بطور سینئر معلم ریٹائرڈ ہیں۔
یاد رہے کہ میرپورڈویژن کے ضلع بھمبر کے نواحی علاقے بنڈالہ کی نتالیہ پرویز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کررہےہیں، حالیہ ورلڈکپ میںبھی کھیل چی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے تنازع کھڑا کیا تھا ۔
نتالیہ پرویز کا تعارف کرواتے ہوئے ثنا میر نے کہاتھاکہ ’’ نتالیہ پرویز کشمیر سے آئی ہیں، آزاد کشمیر‘‘ ۔ بھارتی میڈیا نے ان کے اس ریمارکس پر آسمان سر پر اٹھا لیا تھا ۔
بھارت میں اس واقعے کا کلپ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ گودی میڈیا کی اکثریت اس واقعے کو تنازع میں بدلنے کی کوشش کی۔
لفظ ’’آزاد کشمیر‘‘ بھارتی میڈیا پر ایٹم بم بن کر گرا۔ بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں ۔ تعصبی بھارتی اینکر پرسنز نے آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ بھی کیاتھا۔




