اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے متعدد اہم پوزیشنز کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ موقع ان امیدواروں کے لیے بہترین ہے جو ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے سے وابستگی رکھتے ہیں۔ اہل امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دیے گئے لنک https://lnkd.in/dj5KmzJJ
پر جاکر پوزیشن کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم بل میں اضافی ترامیم کی منظوری دے دی
مزید برآں، نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس پوزیشن کی بنیادی ذمہ داری پیچیدہ ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں تبدیل کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی بزنس انٹیلی جنس (BI) اور جدید حل تیار کرنا ہے۔ نادرا کے مطابق، منتخب امیدوار جدید اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ کے ذریعے ایک مضبوط ڈیٹا پر مبنی نظام تشکیل دینے کے مشن کا حصہ بنیں گے۔
اسی طرح نادرا ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا انجینئر لیڈ) کے عہدے کے لیے بھی موزوں امیدواروں کی تلاش میں ہے۔ یہ پوزیشن بڑے پیمانے پر ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچرز کی ڈیزائننگ اور انتظام سے متعلق ہے۔ نادرا کے مطابق، اگر امیدوار کو ڈیٹا انجینئرنگ اور جدید ڈیٹا ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل ہے تو وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
نادرا نے ایک اور اہم پوزیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے) کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ نادرا کے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، ان کی کارکردگی میں بہتری اور سسٹم کی قابلِ اعتماد کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ ادارے کے مطابق، اگر امیدوار کو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، پرفارمنس ٹیوننگ اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت حاصل ہے تو وہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد اضافہ
نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام یہ ملازمتیں نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں، اور ان کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 مقرر ہے۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے امیدوار دیے گئے لنک پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں۔




