لندن (کشمیر ڈیجیٹل)مشہور عالمی ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ڈومینیک مسٹیریو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انٹرکونٹی نینٹل ٹائٹل جیت لیا۔
اپنے 23 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر میں پہلی مرتبہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیت کر جان سینا نے کیریئر کا گرینڈ سلیم مکمل کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قاہرہ: اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، چار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
ڈبلیو ڈبلیو ای گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے کیریئر میں کم از کم ایک مرتبہ یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ، انٹر کونٹینٹل چیمپئن شپ اور ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا ہوتا ہے۔
HE DID IT!!!!
JOHN CENA IS INTERCONTINENTAL CHAMPION! 🤯 pic.twitter.com/wx2m4bXYUg
— WWE (@WWE) November 11, 2025
ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا گرینڈ سلیم مکمل کرنے والے 25ویں ریسلر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل شان مائیکل، ٹرپل ایچ، رومن رینز، سیٹھ رولنز اور رومن رینز سمیت دیگر ریسلرز بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
THE CHAMP IS HERE!!!!! 🌐
JOHN CENA IS A GRAND SLAM CHAMPION! pic.twitter.com/a8lUcO44M9
— WWE (@WWE) November 11, 2025
25 ستمبر2018 کو انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا ‘کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا، جب آپ اپنی پسند کا کچھ کام کرتے ہیں تو اس بات کو یقنی بناتے ہیں کہ اس سے لطف اندوز ہوں، تاکہ جب سفر کا اختتام ہو اور آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو پچھتاوے کی جگہ اچھی یادیں سامنے آئیں’۔
Nothing lasts forever. When doing something you love make sure to be present and enjoy it. That way if and when it ends, you can look back with fond memories instead of regret.
— John Cena (@JohnCena) September 25, 2018
رواں سال اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل میں وہ آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں ان ایکشن نظر آئے تھے اور ٹرپل ایچ کو شکست دی تھی۔
اب انہوں نے ایسی ٹوئیٹس کی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یا تو وہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں یا کافی لمبے عرصے کا وقفہ لے رہیں تاکہ آرام کرکے خود کو زیادہ بہتر بناسکیں۔
جان سینا 6 اکتوبر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے آسٹریلین شہر میلبورن میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، جس میں وہ بوبی لیشلے کے ساتھ ایک ٹیگ ٹیم مقابلے کا حصہ بنیں گے۔
41 سالہ جان سینا نے اپنے کیرئیر کے دوران 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کیں اور لیجنڈ ریسلر رک فلیئر کے ریکارڈ کو برابر کیا۔
اب انہیں نیا ریکارڈ بنانے کے لیے مزید ایک بار چیمپئن بننے کی ضرورت ہے۔




