وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب، زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ۔ عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ اور آئندہ سماعت پر فریقین کو طلب کرلیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو سینیٹرشپ سے مستعفی

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top