نئی دہلی دھماکہ، عینی شاہدنے مودی سرکاراور بھارتی میڈیاکا جھوٹ بے نقاب کردیا

نئی دہلی دھماکے کے بعد مودی حکومت کی ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی کہانی سامنے آگئی۔

نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کے مطابق گاڑی کے اندر 4 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، 2 افراد باہر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ سفید رنگ کی ماروتی تھی، نمبر پلیٹ محمد ندیم ہریانہ کی تھی۔عینی شاہد کا کہنا ہے گاڑی ماروتی تھی مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا اسے ہونڈائی قرار دے رہے ہیں۔

گواہ کا کہناہےکہ گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا جبکہ RAW ٹرول اسے سلمان بنا رہے ہیں، جبکہ گودی میڈیا اسے طارق بتا رہا ہے۔

عینی شاہد کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق

یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاک 10 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ 24 افراد زخمی ہیں۔

دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی دھماکہ ، 7 منٹ میں “را” کی پاکستان پرالزام تراشیاں شروع

یاد رہے کی نئی دہلی میں دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا اور را نے ایک بار پھر ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جس پر وہ خود ہی بے نقاب ہو گئے۔

Scroll to Top