کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان کا خواب ایک کشمیری ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا، جس کی تعبیر قائدِ اعظم محمد علی جناح نے دی۔
انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار اور جناح کی قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نئی منزل عطا کی، جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر پاکستان وجود میں آیا۔
چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ہمیں اقبال اور قائد کے نظریات کی روشنی میں اپنی قومی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اس وقت معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن پر قابو پانے کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور جمہوری تسلسل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بانیانِ پاکستان کے افکار کی وارث جماعت ہے اور ملک میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے بھی اسی فکر کو آگے بڑھایا، جو علامہ اقبال اور قائدِ اعظم کی فکر کا تسلسل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف ایک آئینی عہدہ جس کی مدت پانچ سال ہے : اعظم نذیر تارڑ




