کراچی: ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے سخت موقف نے آئی سی سی کو فیصلے سے فوری پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ حکام نے ایشیا کپ میں ٹرافی نہ لینے کے بھارتی کھلاڑیوں کے اقدام کو موضوع بنایا اور ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا ۔
اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ اگر آئی سی سی چیئرمین کسی ایونٹ کے انعامات تقسیم کر رہا ہو اور کسی ٹیم کی طرف سے اس کے قبول نہ کرنے یا سیاسی اثرات ڈالنے کی صورت میں اس پر کیا ایکشن ہوگا؟
اجلاس میں محسن نقوی کے موقف سے زیادہ تر ممالک نے اتفاق کیا اور فیصلہ ہوا کہ آئی سی سی ایک کمیٹی بنائے گی جس میں 3 سے 5 ممبران ہوں گے اور یہ مسئلہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا ۔
تمام بورڈ ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ معاملے کو جلد اور خوش اسلوبی سے نمٹایا جانا چاہیے ۔
اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں شامل ہیں:
ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول اور وینیوز پر حتمی فیصلے۔
انڈر 19 ورلڈکپ 2026 کو ففٹی اوورز فارمیٹ میں رکھنے کی منظوری۔
اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے بعد ٹیموں کی کوالیفیکیشن کے طریقہ کار پر غور۔
ٹیسٹ کرکٹ کے دو درجاتی سسٹم کی ابتدائی رپورٹ پیش، مزید غور اگلے سال مارچ تک۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو دی گئی (2027، 2029، 2031)۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2030 کو 12 سے بڑھا کر 16 ٹیموں تک کرنے کی منظوری۔
T20 ورلڈکپ 2024 کے انعقاد کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ون ڈے سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا




