یونین آف جرنلسٹس نے کہاہے کہ شہداء کی قربانیوں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنا قابلِ مذمت ہے۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے مطابق ’’شہداء کے لہو اور عبادت گاہوں کے احترام پر سوال اٹھانا افسوسناک ہے‘‘۔
یونین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات اداروں کے خلاف اشتعال اور نفرت بڑھانے کا باعث بنتے ہیں ۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیرذمہ دارانہ الفاظ فوری واپس لیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں،پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا،سہیل آفریدی
یونین کا کہنا ہے کہ’’ سیاست کو سلامتی کے اداروں کے خلاف استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے‘‘۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس کامؤقف اختیار کیا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں‘‘۔
یونین آف جرنلسٹس کا بتانا ہے کہ ’’شہداء اور ان کی قربانیوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے‘‘۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس نے مزید کہا کہ ’’ایسے بیانات قوم کو تقسیم نہیں، متحد کرنے چاہئیں‘‘۔
یونین کا واضح پیغام دیا ہے کہ ’’قومی سلامتی اور عوامی یکجہتی ہماری اولین ترجیح ہے‘‘۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے، مظالم بتادئیے وزیراعلیٰ جذباتی ہوگئے




