کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئےذمہ دارانہ جواب دیا۔
وزارت اطلاعات نے سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی
سکیورٹی فورسز نے افغان جارحیت کا فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئےذمہ دارانہ جواب دیدیا ۔
فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی،افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا،پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
جنگ بندی بدستور برقرار ہے،پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغان جانب سے پھیلائے گئے دعووں کو سختی سے مسترد کرتی ہے،
فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، ذمہ دارانہ اور پیمانہ شدہ ردعمل دیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی نظم و ضبط اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے، اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پُرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ استنبول میں آج پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار، اہم تفصیلات سامنے آگئیں




