زہران ممدانی کو ہرانے کیلئے اربوں خرچ کئے گئے؟امریکی اخبارکا انکشاف

نیویارک:زہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے زور لگایا اور اس مشن کے لیے انہوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کئے۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیاکہ نیو یارک انتخاب میں 26 ارب پتیوں یا ارب پتی خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر(7ارب84کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم خرچ کی
تاکہ زہران ممدانی کو کامیابی سے روکا جا سکے جن کی پوزیشن تمام سرویز میں سب سے مستحکم تھی۔

رپورٹ کے مطابق سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے مزید 15 لاکھ ڈالر دیے۔

رپورٹ کے مطابق صرف دو ارب پتیوں نے ممدانی کی حمایت کی اور ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

زہران ممدانی کی انتخابی مہم کی ارب پتی ایلزبتھ سمنز اور گِٹ ہَب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر نے حمایت کی،

ایلزبتھ سمنز نے ڈھائی لاکھ اور ٹام پریسٹن ورنر نے 20 ہزار ڈالر تک رقم عطیہ کی۔

ادھر نیویارک کے مال دار کاروباری افراد نے ظہران ممدانی کی جیت کے بعد محتاط حمایت کا اعلان کردیا۔

معروف ارب پتی اور ممدانی کے سخت ناقد بل ایکمین Bill Ackman کا لہجہ بھی نرم پڑگیا اور انہوں نے ممدانی کو تعاون کی پیش کش کردی ۔

وال اسٹریٹ کے با اثر ترین سرمایہ کار رالف شلوسٹائن Ralph Schlosstein نے کہا کہ سخت الیکشن مہم کے بعد نیویارک کے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ںژاد زہزان ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں اور امریکی صدر کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود مسلم امیدوار زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب

Scroll to Top