ویمنزورلڈکپ:کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہید کوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ناکامی پر ہیڈکوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔

حکام کے مطابق ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے۔ اور پی سی بی پر عزم ہے کہ ویمنز کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ اور انہیں مکمل اختیارات بھی دیئے گئے تھے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی تھی۔ قومی ٹیم کو 4 میچز میں شکست ہوئی اور 3 میچ بارش کی نظر ہوئے۔

ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے تمام 7 میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے تھے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چناری : وحشیانہ تشدد کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار، باقی فرار

Scroll to Top