دوسرا ٹی 20:شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 13.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیی، صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا اور مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کوربن بوش نے حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیولڈ بریوس 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈونوون فریرزا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہینڈرکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بریٹز نے 5 رنز بنائے، اوپنر ڈی کوک اور ڈی زورزی 7، 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سلمان آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لگتا ہے پچ تھوڑی سست ہوگی لیکن بعد میں اوس پڑے گی۔

جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ لیزا ڈولیمز کی جگہ بارٹ مین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کوشش کریں گے کہ 190 کے قریب رنز بنائیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہینوں کی تباہ کن بائولنگ ،جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی آوٹ،111 رنز کا ہدف

Scroll to Top