چوہدری یاسین وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد ،پیپلزپارٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چوہدری محمد یاسین وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد ،پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کیلئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آذاد کشمیر چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے سے آذاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد صدر آذاد کشمیر پیپلزپارٹی کو آذاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کیلئے نامزدکر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یوان صدر میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، انچارج سیاسی امور آزاد کشمیر فریال تالپور سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین، سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان، سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری پرویز اشرف صاحب کی سربراہی میں آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی وفد نے ملاقات کی

ملاقات میں آزاد کشمیر اسمبلی میں نیا قائد ایوان لانے اور پی پی پی کی حکومت قائم کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور بالآخر آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش بحران و ہیجانی کیفیت سے نکالنے اور ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت اہم اجلاس، عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم

Scroll to Top