فریال تالپور صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کیلئے کشمیر ہائوس پہنچ گئیں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور فریال تالپور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی آمد اہم اور تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور فریال تالپورنے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت کا دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم نیوم شہر میں بنانے کا فیصلہ

Scroll to Top