آزادکشمیر بیوروکریسی میں اُکھاڑ پچھاڑ، کمشنر پونچھ مسعود الرحمن تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مفادات عامہ کے پیش نظر آزادکشمیر کی اعلیٰ بیوروکریسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق صدراتی احکامات کے مطابق کمشنر پونچھ مسعود الرحمن کو پونچھ ڈویژن سے تبدیل کرکے محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کردیا جبکہکمشنر میرپور ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی چوہدری مختار حسین کو مسعود الرحمن کی جگہ کمشنر پونچھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

چوہدری مختار حسین اس سے قبل کمشنر میرپور ڈویژن اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ مسعود الرحمن پونچھ ڈویژن میں بطور کمشنر تعینات تھے ۔ کمشنر پونچھ مسعود الرحمن کی جگہ چوہدری مختار حسین کو کمشنر تعینات کردیا جبکہ مسعود الرحمن کو محکمہ سروسز مظفرآباد سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ بیوروکریسی میں تقرری وتبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر پونچھ تبدیل , چوہدری مختار کو کمشنر پونچھ جبکہ مسعود الرحمن کو بغرض مذید ایڈجسٹمنٹ محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا

اس سے قبل کمشنر پونچھ مسعود الرحمن نے پونچھ میں عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کامیاب اقدامات اٹھائے ۔۔ڈی آئی جی پولیس سردار ظہیر احمد کیساتھ ملکر پونچھ ڈویژن میں عوامی فلاحی منصوبوں کیساتھ ادارہ جاتی استحکام کیلئے موثراقدامات اٹھائے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد کمشنر پونچھ کے موثر اقدامات سے مطمئن نظرآتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا بڑا اعزاز، ایس ایس پی خاور علی شوکت کو انٹرنیشنل ایوارڈ مل گیا

Scroll to Top