راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص صفائی کے باعث پروڈکشن بند، ہنگامی حکم امتناہی (EPOs) جاری، ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ضلع پونچھ کی ٹیم نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت راولاکوٹ شہر میں بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کی سربراہی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز حسین لعل نے کی، جبکہ ٹیم میں فوڈ ٹیکنالوجسٹ رافعہ جاوید، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران ناظم افتخار، ذوالفقار شاہ، سردار افتخار ، ارشد فیاض اور معاون عملہ شامل تھا۔معائنہ کے دوران ناقص صفائی، فنگس زدہ بیکری مصنوعات، کاکروچ اور دیگر حشرات کی موجودگی، اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
فوڈ اتھارٹی کی طرف سے موقع پر تین ہنگامی حکم امتناہی( *EPO ) جاری کرتے ہوئے متعلقہ بیکریز کی پروڈکشن فوراً روک دی گئی ، اور ہدایت کی گئی کہ جب تک صفائی، پیداوار کے معیار اور ورک ایریا میں خاطر خواہ بہتری نہیں لائی جاتی، پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھارہ ہزار (1,18,000) روپے جرمانہ عائد کیا ۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بیکری مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ :اپنی مصنوعات کی معیاری تیاری اور محفوظ اسٹوریج کو یقینی بنائیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات میں فوری بہتری لائیں،اور فوڈ اتھارٹی کے تمام احکامات و رہنما اصولوں پر عمل درآمد کریں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ: عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین مقیم پاکستان کو دوہرے ووٹ کا حق مجاہد اول نے لیکر دیا، سردار عتیق خان




