شہبازشریف کاکشمیریوں سے کیا ایک اوروعدہ پورا ہوگیا،دانش سکول نیلم کے ٹینڈرکال

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔دانش سکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم کا کہنا تھا کہ کل 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔

وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں۔

دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر،دانش سکول کیلئے3ارب4کروڑ27لاکھ کامنصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور

نیلم میں شاہدرہ دانش اسکول کے نام سے منصوب، معیاری تعلیم کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا۔

یاد رہےکہ شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں دانش اسکول کا تحفہ دیا گیا ہے، نیلم سے قبل ضلع بھمبر اور باغ میں دانش اسکول کے پروجیکٹس تکمیل کے مراحل میں پہنچ رہے ہیں۔

بھمبر میں وزیراعظم شہبازشریف نے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا تھا جبکہ باغ کے علاقے جگلڑی میں ہونیوالی تقریب سے ایک روز قبل وزیراعظم کا دورہ مصروفیات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں دانش سکولوں کیلئے رقم مختص کی تھی اور وزیراعظم شہبازشریف نے 5ارب کا کشمیر کیلئے خصوصی پیکیج بھی دیا ہے۔

Scroll to Top