دوحہ مذاکرات میں قطر اور ترکیہ کی ثالثی،پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق

دوحہ: قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات13گھنٹے تک جاری رہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بندہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔الحمدوللہ

انہوں نے کہا کہ 25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی اور تفصیلی معاملات بات ہوگی،ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہ دل سے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ

آصف نے کی ، سیکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔

افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔

 

Scroll to Top