اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ ناکام ، اعظم نذیر تارڑ گروپ نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا میدان مار لیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے کامیابی حاصل کر لی۔ ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے واضح برتری حاصل کی۔

لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے امیدوار توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی امیدواروں کے 6 ووٹ منسوخ ہوئے۔ ہارون الرشید نے لاہور سے 198 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ رجسٹری میں کل 1066 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ لاہور سے 1460 وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دیے گئے تھے۔ ملک بھر میں 4379 وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر وکلا نے احسن بھون اور دیگر رہنماؤں کو مبارکباد دی۔
کراچی سے موصولہ نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے 195 ووٹ حاصل کیے، جبکہ توفیق آصف نے 185 ووٹ لیے۔ ملتان میں کل 315 میں سے 256 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں ہارون الرشید نے 135 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جب کہ توفیق آصف کو 115 ووٹ ملے۔ ملتان میں 6 ووٹ مسترد کیے گئے۔

سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل رفیق آصف کو 13 ووٹ ملے۔ سوات میں ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ توفیق آصف 23 ووٹ لے سکے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہارون الرشید نے 23 ووٹ حاصل کیے جبکہ توفیق آصف 17 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد میں ہارون الرشید نے 64 ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی جبکہ توفیق آصف 33 ووٹ لے سکے۔ کوئٹہ میں بھی ہارون الرشید نے 121 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 101 ووٹ حاصل کیے۔
بہاولپور میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے صدر اور جنرل سیکرٹری دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ہارون الرشید نے 89 ووٹ لے کر صدارتی نشست جیت لی، جبکہ توفیق آصف کو 37 ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر انڈیپنڈنٹ گروپ کے زاہد اسلم اعوان نے 88 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پروفیشنل گروپ کے میاں عرفان اکرم نے 36 ووٹ لیے۔
ان نتائج کے ساتھ اعظم نذیر تارڑ گروپ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

‏سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات نتائج ۔۔
حامد خان گروپ توفیق آصف /عاصمہ جہانگیر گروپ ہارون الرشید
کوئٹہ 120/101
بنوں 25/5
سکھر 55/15
لاہور 629/428
سوات 27/23
کراچی 195/185
حیدر آباد 64/33
ملتان 135/115
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا جھٹکا، سابق بھارتی مشیر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Scroll to Top