گلیکسی ایم

سام سنگ کا نیا گلیکسی ایم 17 لانچ: قیمت اورفیچرز سامنے آگئے

سام سنگ نے اپنی مشہور ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17، پیش کر دیا ہے، جسے خاص طور پر کیمروں اور میموری آپشنز کی بنیاد پر بہترین قرار دیا جا رہا ہے ۔

یہ فون دراصل گزشتہ ماہ لانچ ہونے والے گلیکسی ایف 17 کا نیا ورژن ہے، جو خود گلیکسی اے 17 کا ری برانڈ ماڈل تھا۔ اس طرح، ایم 17 اس فون کی تیسری شکل کے طور پر مارکیٹ میں آ گیا ہے ۔

قیمت اور فیچرز:
ایم 17 اس سیریز کا نسبتاً سب سے سستا ماڈل ہے۔ کمپنی نے اسے 6 سے 7 انچ کی بڑی اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر سکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

بیٹری اور چارجنگ:
یہ فون 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتا ہے اور 25 واٹ فاسٹ چارجر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

میموری اور اسٹوریج:
گلیکسی ایم 17 تین ریم آپشنز میں دستیاب ہے: 4، 6 اور 8 جی بی، جبکہ اسٹوریج کا سائز 128 جی بی ہے۔

کیمرہ فیچرز:
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں ، مین کیمرا 50 میگا پکسل ، دوسرا 5 میگا پکسل، اور تیسرا 2 میگا پکسل۔ فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے ۔ کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے ۔

فروخت:
ابتدائی طور پر یہ فون محدود ممالک میں دستیاب ہوگا ۔ پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس کی قیمت تقریباً 55 ہزار سے 65 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہے ، جو مارکیٹ کے حساب سے تھوڑی بہت مختلف ہو سکتی ہے ۔

Scroll to Top