بھمبر/برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل /آصف اقبال )برنالہ کا بہادر سپوت چنیر کا رہائشی نوجوان معاذ بن ضیاء افغانستان حملے میں شہید ہو گیا۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
وطن پاک کی حرمت کے تحفظ کی خاطر جان قربان کرنے والا برنالہ کا بہادر سپوت چنیر کا رہائشی نوجوان معاذ بن ضیا ء افغانستان حملے میں جام شہادت نوش کر گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا فخر ! نائیک نعمان نصیر غنی بھی دفاع وطن پر شہید
دفاع وطن کی خاطر دی جانے والی ان کی قربانی کو اہلیان برنالہ بھمبر چنیر والوں کی طرف سے سرخ سلام کیا گیا ۔
جو وزیر ستان میں خوارج الہندوستان سے لڑتے ہوئے رتبہ شہادت پر فائز ہوگیا۔ بھمبر کی سرزمین وطن عزیز پاکستان کے لیے سینکڑوں جانیں قربان کر چکی اور ملک خداداد پاکستان کے لیے مزید بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔




