ہجیرہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں کشمیر پونچھ ہجیرہ کےنواحی علاقے رکڑ ڈبی سے تعلق رکھنے والا پاک کا جوان نائیک نعمان نصیر غنی بھی افغان بارڈر پر دفاع وطن کے دوران جام شہادت نوش کر گیا ۔
شہید نعمان کا جسد خاکی کل آبائی علاقے رکڑ ڈبی لایا جائے گا ۔
شہید کی نماز جنازہ کل بروز پیر آبائی علاقے رکڑ میں ادا کی جائے گی ۔
شہید نعمان نصیرفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی آزاد کشمیر کا بہادر سپوت امجد ادریس وطن پر قربان
شہید کے سوگواران میں والدین،بیوہ اور تین کم سن بچے شامل ہیں ۔
شہید نعمان نصیر کی شہادت کی خبر نے اہل علاقہ کو سوگ میں ڈبو دیا ۔
علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔
واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے 23 جوانوں میں آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 5جوان بھی شامل ہیں۔ دو کا تعلق سدھنوتی ایک کا پونچھ کے علاقے رکڑ ہجیرہ سے ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا ایک اور جوان محمود ظفر وطن پر جان نچھاور کر گیا




