مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل):افغانی آستین کا سانپ ثابت ہوئے جو بھارت کے کہنے پہ پاکستان اور مسلح افواج کیلئے خلاف استعمال ہو رہے۔
کشمیر کے عوام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو پاکستان نے افغانستان بنایا، اس کی مثال آستین کے سانپ کی طرح ہے، کہ ان کو پالا پوسا بڑا کیا لیکن انہوں نے ہمارے فوجی جوانوں کے خلاف ہی کارروائی کی، انھوں نے بھارت کے ساتھ مل کر جارحیت اور دہشت گردی مچائی ہوئی ہے۔ پاکستان کی بنیاد کلمۂ لا الٰہ الا اللہ پر ہے، اور پاکستان کو سوائے اللہ کےکسی سہارے کی ضرورت نہیں۔
ایک شہری نے کہا کہ بھارت یہ افغانستان کے ذریعے دیکھ رہا ہے کہ افواجِ پاکستان میں کتنی طاقت ہے۔ ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ میں رات کے واقعے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے افغانستان کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ اصل دشمن ہمارا بھارت ہے اور افغانستان ان کا چھوٹا بھائی ہے۔
ایک کشمیری شہری نے کہا:”سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان دو بھائی ہیں، اس لیےان کے درمیان ہونے والی جنگ کو روکنا چاہیے۔ ہمارے اصل دشمن تو وہاں بیٹھے خارجی ہیں ، وہ پاکستان کا ہدف ہونے چاہییں۔ یہ جنگ ہمارے خطے کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوگی۔ ہمیں اپنی افواج پر بھروسہ ہے، عالمی دنیا کو بھی اس کشیدگی کو روکنا چاہیے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان گذشتہ 47 سالوں سے ان کی خدمت کرتا رہا ہے جس کا صلہ اب انہیں لاشوں اور دہشت گردی کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کو بھائی سمجھا، ان کی مدد کی، لاکھوں مہاجرین کو اپنے ملک میں جگہ دی، مگر آج وہی لوگ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
رات گئے پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ان کو تباہ کیا یہ افواج پاکستان کا احسن اقدام ہے ہم بطور کشمیری اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کا دفاع ہماری زمداری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور فضائیہ نے ہمیشہ وطن کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا،سید ذیشان حیدر
عوام نے کہا کہ اصل دشمن بھارت ہے اور افغانستان اس کا چھوٹا بھائی بن کر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔




