خضدار : صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی کے راستے تیسرے روز بھی بند، شہری پریشان




