پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان سرحد کے مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کے بعدافغان فورسز اور خوارج پسپا ہو گئے جس کے بعد افغانستان نے پاکستان سے حملے روکنے کی اپیل کر دی۔
وزارت دفاع افغانستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے لڑائی روک دی ہے اور توقع کریں گے کہ پاکستان جوابی حملہ نہیں کریگا۔
یاد رہے کہ رات گئے افغانستان کی طرف سے خیبر پختونخوااور بلوچستان کے 7 مقامات پر فائرنگ کی گئی تھی جس کا مقصد خارجیوں کو پاکستان میں داخل کرنا تھا ، پاک فوج نے جس کا بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر افغان طالبان کئی فوجیوں کی لاشیں تباہ چوکیوں میں چھوڑ کر ہی فرار ہو گئے ، پاک فوج کی جانب سے ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔
پاک فوج کی طرف سے جب فضائی کارروائی کیلئے طیارے حرکت میں آئے تو افغان وزارت دفاع نے سیزفائر کا اعلان کردیا ہےاوراپیل کی ہے کہ جوابی حملہ نہ کیاجائے کیونکہ پاک فوج کے جواب پر ان کے فوجی تتر بتر ہو گئے تھے۔
پاک فوج نے پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغان دہشتگردوں کی پوسٹ سمیت کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے اور پاک فوج کی جانب سے کارروائی بھی جاری ہے۔




