ریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں اضافہ سے گریز اور مکالمے و حکمت سے کام لینے کی اپیل کرتی ہے تاکہ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستانی اور افغان عوام کے لیے امن و ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔





