پاکستان کا افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، دشمن پسپائی پر مجبور

طورخم(کشمیر ڈیجیٹل)افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔افغان فورسز کی جانب سے پاک،افغان سرحد پر پانچ سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے انتہائی مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

دشمن نے جب ہماری چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو پاکستانی جوانوں نے وہی زبان میں جواب دیا جو دشمن سمجھتا ہے، گولی کا جواب گولی سےجوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ افغان حملہ آور اپنی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ حملہ ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں کسی کے رحم و کرم پر نہیں، ہماری افواج چوکس ہیں، تیار ہیں، اور ہر قیمت پر ملک کی سالمیت کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

افغان حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ہم امن چاہتے ہیں مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے! ۔۔

افغان دہشت گردوں نے ضلع کرم میں تیری گاؤں میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص شہید جبکہ اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
بدستور توپ سے افغانستان کی جانب گولے داغے جا رہے ہیں تائیدہ ، این ایل سی، ویلے چینہ ، گوی باڈر سمیت دیگر جگہوں سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ کو بڑا جھٹکا،شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی میزائل لانچ کردیا