مہاجرین مقیم پاکستان نے آئینی معاملات حل کیلئے رابطہ اور لیگل کمیٹیاں تشکیل دیدیں

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل)مہاجرین مقیم پاکستان نےبھی مذاکرات کیلئےپانچ رکنی رابطہ کمیٹی اور آئینی معاملات دیکھنے کیلئے تین رکنی لیگل کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق مہاجرین مقیم پاکستان نے لیگل کمیٹی بنا دی۔

کمیٹی میں سید نذیر گیلانی،فرحت علی میر اور سرادر رازق ایڈوکیٹ شامل ہونگے جو قانونی رہنمائی سمیت عدالتی معاملات دیکھیں گے ۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی میں چوہدری اکبر ابراہیم،اکمل سرگالہ،ماجد خان،احمد رضا قادری اور سلیم بٹ شامل ہیں جو کہ وفاقی حکومت ایکشن کمیٹی اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کریں گے

مزید یہ بھی پڑھیں:نائب صدر پی ٹی آئی ذیشان حیدر کی ماریہ کورینا مچاڈو کونوبیل انعام ملنے پرمبارکباد