اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقیحکومت کا سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ ۔طاہر حسین اندرابی موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔
طاہراندرابی تیونس میں پاکستانی سفیررہ چکےہیں اورجنیوا میں بھی خدمات سرانجام دے چکے
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ترجمان شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کا سفیر تعینات کیے جانے کے بعد نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
طاہر حسین اندرابی ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں، وہ ماضی میں تیونس میں پاکستانی سفیر رہ چکے ہیں جبکہ جنیوا میں بھی مختلف سفارتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو 3 آپشنز دے دیئے




