اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2024 کے تحت مختص اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 ، گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں،پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابق فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی اسامیاں شامل ہیں۔
اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔سی ایس ایس 2024 کے امتحانی نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ضلعی افسران کا اجلاس ، ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ کارکردگی کیلئے تجاویز طلب کرلیں




