ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (بروز جمعہ) پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل مورخہ 10 اکتوبر کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس براہِ راست پشاور سے نشر کی جائے گی۔
اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ،طلبہ واساتذہ سے خصوصی نشست




