مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سردیوں میں صحت اور بالوں کے لیے مفید

مچھلی کا تیل جو چکنی مچھلی کے ٹشوز سے حاصل کیا جاتا ہے، سردیوں میں اپنی متعدد صحت بخش خصوصیات کی وجہ سے اہم ہے۔ اس میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز شامل ہیں، خاص طور پر اییکوساپینٹا اینوئک ایسڈ (EPA) اور ڈاکوساہیکسا اینوئک ایسڈ (DHA)، جو جسم میں سوزش کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

racinecountyeye ویب سائٹ کے مطابق، مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس خشک جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔ سردیوں میں جلد خشک ہو جاتی ہے، مگر مچھلی کے تیل کے غذائی اجزاء جلد کو نرم اور ہائیڈریٹ رکھتے ہیں، جس سے جلد کی بہتر رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جو جوڑوں کے درد اور سر درد کے علاوہ دیگر صحت کے مسائل سے بھی جڑا ہوتا ہے۔ سرد موسم میں انفیکشنز جیسے نزلہ و زکام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور بہت سے لوگ قدرتی طور پر صحت برقرار رکھنے کے لیے مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس لیتے ہیں۔ صحت مند غذا کے ساتھ صحیح سپلیمنٹس کا استعمال غذائی اجزاء کے جذب کو بڑھاتا ہے۔

مچھلی کا تیل بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ خشک سرد ہوا بالوں کو بھی متاثر کرتی ہے، جس سے ٹوٹ پھوٹ اورچمک میں کمی آتی ہے۔ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس بالوں کو مضبوط، صحت مند اور چمکدار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مچھلی کا تیل وٹامن ڈی کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ خزاں اور سردیوں میں سورج کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی پیداوار محدود ہو جاتی ہے اور مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس اس کا قدرتی متبادل فراہم کرتے ہیں۔

دل کی صحت پر بھی مچھلی کے تیل کے فوائد ہیں۔ سردیوں میں غذا اکثر دل کے لیے فائدہ مند غذائی اجزاء سے خالی ہوتی ہےاور مچھلی کا تیل سوزش کو کم کر کے دل کے افعال کو سہارا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یادیں، آنسو اور دعائیں ، 8 اکتوبر کا دن پھر لوٹ آیا،20سال بعد بھی بحالی منصوبے نامکمل

آخر میں، کچھ مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ معیار کے مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس جسم کے اسٹریس ردعمل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جس سے سردیوں میں مجموعی صحت بہتر رہتی ہے۔

Scroll to Top