زرمبادلہ ذخائر

کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے شائع ڈیٹا میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا دراصل تجارتی ادائیگیوں کے بارے میں بینکوں سے موصول ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے چنانچہ اسٹیٹ بینک کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا جو ڈیٹا شائع کر چکا ہے اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی۔

یہ وضاحت زیر گردش اس خبر کے جواب میں ہے کہ پاکستان دفتر شماریات (پی بی ایس) کے تجارت سے متعلق ڈیٹا پر حالیہ نظر ثانی کی بنا پر اسٹیٹ بینک کے تجارت سے متعلق ڈیٹااور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے اعداد و شمار پر بھی اسی قسم کی نظر ثانی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے تجارت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا دراصل تجارتی ادائیگیوں کے بارے میں بینکوں سے موصول ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے

چنانچہ اسٹیٹ بینک کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا جو ڈیٹا شائع کر چکا اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی۔ البتہ معمولی تبدیلیاں بدستور آ سکتی ہیں۔ یہ وضاحت وسیع تر مفادِ عامہ میں شائع کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان انسانی بحرانوں کے پائیدار حل کیلئے پرعزم،عالمی برادری توجہ دے،انجینئر امیر مقام

Scroll to Top