ورجینیا: (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں رقص کیا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔
تقریب میں شریک امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے صدر ٹرمپ کے رقص کو خوب سراہا، تالیوں اور شور کے ساتھ ان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
TRUMP DANCE ABOARD THE USS HARRY S. TRUMAN!
GOD BLESS OUR NAVY! 🇺🇸 pic.twitter.com/TCYmQ2ayh0
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) October 5, 2025
اس موقع پر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑ سفید چادر میں ڈھک گئے
ان کا کہنا تھا کہ زمینی راستوں سے منشیات اسمگلنگ پر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی۔




