وزیراعظم شہبازشریف کا اہم کردار،عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات کامیابی کے قریب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے اپنا مدبرانہ کردار ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں ہنگامی صورتحال کو پرامن بنانے کیلئے وفاقی وزراء کی کمیٹی تشکیل دی تھی

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پروفاقی وزراء اور ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات جاری ہیں جس میں آزادکشمیر کے وزراء بھی شامل ہیں 

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت ، وفاقی وفد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں 90 فیصد معاملا ت طے پا گئے جبکہ مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بعض امور پر اتفاق کرلیا گیا اور بعض پر مزید مشاورت اور قانون سازی سے متعلق معاملات پر ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی جانے کا امکان ہے ۔

اعلیٰ سطحٰ کمیٹی میں سیاسی جماعتوں حکومت پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔

جن نقاط پر اتفاق ہواان میں سے

1- مہاجر ممبران اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق کرلیا گیا البتہ ان کی تعداد میں کمی یا خاتمے یا طریقہ انتخاب میں تبدیلی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

2- اشرافیہ کی مراعات کم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ممبران اسمبلی کی پنشن ختم کرنے پر اتفاق، وزراء کیلئے گاڑیوں کا معیار، سابق وزرائے اعظم اور صدور کی مراعات میں کس قدر کمی کی جائے گی اس کا فیصلہ بھی یہ کمیٹی کرے گی۔

3- نیلم جہلم سمیت دیگر ہائیڈرل پراجیکٹس کے حوالے سے امور بھی اس کمیٹی میں طے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

4- حالیہ لانگ مارچ اور احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے نہتے شہریوں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو فوری طور پر اس لئے نہیں کھولا جا رہا کہ اس سے گزشتہ پانچ دن کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا خدشہ ہے جس سے ردعمل ہوگا

مذاکراتی عمل سبوتاژ ہونے کا احتمال ہے اس لئے مذاکرات کا اعلامیہ جاری ہونے کے کم از کم ایک گھنٹے بعد یہ سروسز بحال کردی جائیں گی۔

مذاکرات کے اختتام پردونوں فریقین اعلامیہ جاری کرنے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پریس کلب پر حملہ ، پیپلز پارٹی صحافی برادری کیساتھ کھڑی ہے : نیئر بخاری

Scroll to Top