ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل)سابق شامی صدر بشار الاسد کو زہر دے دیا ۔فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم اب ان کی حالت قدر بہتر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 10 ماہ قبل اقتدار سے ہٹائے گئے شام کے سابق صدر بشارالاسد کو ماسکو میں زہردے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد پر قاتلانہ حملے کا مقصد روس کو بدنام کرنا اور روس کو بشار الاسد کے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا۔
بشار الاسد پر قاتلانہ حملے کے بعد اب صرف ان کے بھائی ماہرالاسد کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 60 سالہ بشار الاسد شام کی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
شام میں نئی حکومت نے روس سے بشار الاسد کی حوالگی کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم روس سابق صدر کی حوالگی سے انکاری ہے۔
بشار الاسد کو زہر دینے کے حوالے سے اب تک روسی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا بھی اسرائیل کیخلاف میدان میں آگیا




