اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانےوالوں کیلئے فارم میں تبدیلی کردی
ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔
ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔
خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی 30ستمبر کو آخری تاریخ تھی اور ایف بی آر نے اعلان کررکھا تھا کہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی لیکن توسیع کرنا پڑگئی ہے۔




