حکومت آزادکشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر بلدیات و ممبر مذاکراتی ٹیم فیصل ممتاز راٹھور نے وزرائےحکومت قاسم مجید اور دیوان علی چغتائی کے ہمراہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ہم پرامن ماحول کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ لاک ڈاون مودی کا ایجنڈا ہے ۔ ریاست کو مضبوط کرنےکیلئے ہمارا ساتھ دی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیربلدیات وممبر مذاکراتی ٹیم فیصل ممتاز راٹھو کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری۔، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما آئیں بیٹھیں اور ہم سے بات چیت کریں ، عوامی مسائل حل کیلئے اسمبلی فلور موجود ہے ۔

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی عوامی مسائل حل کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا ۔ کچھ معاملات پر حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے نقاط پر اتفاق کرتی ہے مگر کچھ نقاط ایسے ہیں جو اسمبلی فلور پر پیش کرکے ان کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔ حکومت اسمبلی ممبران پر چلتی ہے اور اسمبلی ممبران کی منظوری کے بغیر کوئی قانون نہیں بنتا ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات و ممبر مذاکراتی ٹیم فیصل ممتاز راٹھور نے وزرائے حکومت قاسم مجید اور دیوان علی چغتائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

وزیربلدیات وممبر مذاکراتی ٹیم فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے معاملات کو یکسو کرنے کا کہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو جھٹکا، کابینہ کے 2 وزراء عہدوں سے مستعفی

Scroll to Top