سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے انتخابات مکمل، سید انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ بھاری مارجن سے صدر منتخب

مظفرآباد (شجاعت میرکشمیر ڈیجیٹل ) آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرآبادسینٹرل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2025 مکمل ہوگئے، صدارتی امیدوار سید انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے 626 ووٹ لیکر میدان مارلیا جبکہ ان کے مد مقابل ملک نصیر اعوان ایڈووکیٹ  صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے۔،

نائب صدر کے امیدوار ثاقب زمان چغتائی ایڈووکیٹ نے 528 جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 327 ووٹ حاصل کئے ۔۔نائب صدر (فی میل ) کی امیدوارہ آسیہ ر فیق ایڈووکیٹ نے 441 جبکہ زاہدہ انور ایڈووکیٹ نے 413 ووٹ حاصل کئے

دوسری جانب توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ 406 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابل مرتضی احمد میر ایڈووکیٹ نے 336 ووٹ حاصل کئے۔ سلطان محمود فاروقی ایڈووکیٹ نے 78 ،سلمیٰ طارق عباسی ایڈووکیٹ 39 ووٹ حاصل کرسکے۔
سینٹرل بار ایسوی سی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے امیدوار اورنگزیب اعوان ایڈووکیٹ نے 447 جبکہ مد مقابل امیدوار نعیم خان ایڈووکیٹ نے 411 ووٹ حاصل کئے

ڈسٹرکٹ بار حویلی کے الیکشن مکمل، فاروق گجرایڈووکیٹ صدر ،عزیز فاروقی نائب صدر منتخب

Scroll to Top