وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مفت وائی فائی سہولت دینے کا فریم ورک تیار کر لیا گیا۔ اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

سی ڈی اے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے 30 نامزد مقامات پر مفت پبلک وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اور مقررہ مقامات پر مفت وائی فائی کی دستیابی کا آزمائشی وقت دسمبر 2025 کے آخر تک ہے۔

جن مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت موجود ہو گی ان میں میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک 14 اسٹیشنز شامل ہیں۔ فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ 26 نمبر تک 7 اسٹیشنز پر فری وائی فائی کی سہولت ہو گی۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے ہسپتال، جاپانی پارک، لیک ویو پارک اور دامن کوہ، فاطمہ جناح پارک، اتوار بازار جی 6، اتوار بازار ایچ 9، ایف 6 مرکز اور ایف 7 مرکز میں بھی فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: جزوی لاک ڈائون،مارکٹیں بند، پٹرول پمپس ، میڈیکل سٹورز ،ہوٹل کھلے،پولیس کی بھاری نفری تعینات

Scroll to Top