گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھالیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ خوراک پنجاب کا گندم مارکیٹ پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پرنہ چھوڑنے کا اعلان،مؤثر ریگولیشن پالیسی سے گندم مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے مطابق مقامی خریداری فوڈ سیکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے،پنجاب حکومت گندم کی خریداری اور قیمتوں کو مستحکم کرے گی

کسانوں کو سہارا دینے کیلئے حکومت مقامی گندم خریدنے پر غور کررہی ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے مطابق پنجاب اپنےسٹریٹجک ریزروز قائم کرے گا،حکومت نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں،حکومت کے فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 4 لاکھ سے تجاوز کرگیا

Scroll to Top