فیکٹ چیک: بھارت کا جعلی ویڈیو پروپیگنڈا بے نقاب

 سوشل میڈیا پر وائرل کوٹلی احتجاج کی ویڈیو دراصل پرانی ہے ، بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر کوٹلی احتجاج کے حوالے سے وائرل ویڈیو جعلی نکلی ہے۔ اس ویڈیو کو حالیہ احتجاج سے جوڑ کر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور سڑکوں کی بندش ہوئی ہے، تاہم تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ فیک خبر بھارت سے چلنے والے ہینڈلر OSINT Updates کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی، جس نے پرانی فوٹیج کو موجودہ حالات سے جوڑ کر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا تھا۔

تحقیقات کے مطابق آزاد کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کوٹلی میں کسی بڑے احتجاج یا تشدد کی تازہ واردات سامنے نہیں آئی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی جعلی ویڈیوز اور پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور غیر مصدقہ مواد کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

 

Scroll to Top