بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ایس پی بھمبر خواجہ عبد القیوم نے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ تینوں تحصیلوں میں پٹرولنگ کا عمل خصوصی طور پر جاری رکھیں ۔
مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے، تمام ایسے افراد کا ریکارڈ مرتب کریں جو دیگر شہروں سے بھمبر کی حدود میں داخل ہو رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھوئی رٹہ میں حالات کشیدہ :مظاہرین کا پولیس سٹیشن پر پتھراؤ ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی
ا س کے علاوہ سیاحوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے جملہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں ۔
اس لحاظ سے تمام پولیس نفری الرٹ رہ کرشہریوں کے مال و جان کے تحفظ یقینی بنائے ایس پی بھمبر نے کہا کہ وہ خود بھی تمام تر صورت حال کی وقتا ًفوقتا ًنگرانی کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وجاہت کاظمی کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی بھرپور کارروائی ، مغویہ لاہور سے بازیاب،ملزم گرفتار